دنیا

نیتن یاہو حکومت فاشسٹ ہے، صہیونی رکن پارلیمنٹ

شیعہ نیوز: صہیونی رکن پارلیمنٹ نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر نیتن یاہو حکومت کو فاشسٹ قرار دیا ہے۔

فلسطین الیوم نے کہا ہے کہ اسرائیلی رکن پارلیمنٹ عوفر کیسیو نے نیتن یاہو حکومت کو غزہ میں نسل کشی اور جنگی جرائم کی وجہ سے فاشسٹ قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : محمد بن سلمان کی لبنان اور ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت، جنگ بندی کا مطالبہ

صہیونی پارلیمنٹ میں عرب پارٹی الجبهه کے واحد یہودی رکن عوفر کیسیو اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کی شکایت کی حمایت کی وجہ سے صیہونی حکام کے غیض و غضب کا شکار ہیں۔

انہون نے کہا کہ مجھے پارلیمنٹ کے اجلاسوں میں شرکت سے روکنے کا فیصلہ توقع کے عین مطابق تھا لیکن میں اسرائیلی حکومت کے غیر قانونی اقدامات کو بے نقاب کرنے سے کبھی دریغ نہیں کروں گا۔

صیہونی چینل 12 نے کہا ہے کہ کنیسٹ کے مذکورہ رکن نے تل ابیب کے خلاف جنوبی افریقہ کی شکایت کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں جنگی جرائم اور نسل کشی کی وجہ سے الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کی جانب سے نیتن یاہو اور یوا گیلانت کی گرفتاری کے فیصلے کی حمایت کرتا ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button