مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

مشرقی جبالیا اور غزہ کے مرکزی علاقوں میں صیہونی دشمن کو امداد پہنچانے والا نیٹ ورک تباہ، سرایا القدس

شیعہ نیوز: جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازو سرایا القدس نے غاصب صیہونی حکومت اور صیہونی قیدیوں کے لواحقین کو مخاطب کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ صیہونی قیدی صرف استقامت کے عزم و ارادے سے ہی رہا ہو سکتے ہیں۔

فلسطینی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق سرایا القدس کے ترجمان ابو حمزہ نے ایک ویڈیو پیغام میں اعلان کیا ہے کہ مشرقی جبالیا اور غزہ کے مرکزی علاقوں میں صیہونی دشمن کو امداد پہنچانے والے نیٹ ورک کو تباہ کر دیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں : فرانس کی تجویز، حماس نے اسماعیل ہنیہ کے سفر مصر کا عندیہ دے دیا

اس ترجمان نے کہا کہ تحریک استقامت کی، خواہ حزب اللہ لبنان ہو یا یمن اور عراق کی اسلامی استقامت ہو یا کوئی اور گروہ کی جانب سے ہو، حمایت کئے جانے کا اقدام قابل ستائش ہے۔

سرایا القدس کے ترجمان نے تاکید کی کہ غاصب صیہونی دشمنوں کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہم ہر محاذ پر ان کے خلاف برسرپیکار ہیں اور دشمن اگر ریت کو بھی چھان لے گا تو بھی صیہونی قیدیوں کا پتہ نہیں لگا سکے گا مگر یہ کہ خود تحریک استقامت صیہونی قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ کرے ۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کے خلاف کارروائیوں کی خبر کا مقصد، تحریک استقامت کا حوصلہ اور جذبہ بڑھانا نہیں ہے اور صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کی جنگ جاری رکھنے کی دھمکی سے کوئی فائدہ حاصل ہونے والا نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button