مشرق وسطی

عرب نیٹو نیا اتحاد بھی استقامتی محاذ کا بال بیکا نہیں کرسکے گا، جنرل جوانی

شیعہ نیوز:سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈائریکٹرجنرل برائے سیاسی اموربریگیڈیئر جنرل یداللہ جوانی نے امریکہ، سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے پچھلے اتحادوں کی ناکامی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب نیٹو کے قیام کی غرض سے بننے والا نیا اتحاد بھی ناکارہ ثابت ہوگا ۔
بریگیڈیئر جنرل یداللہ جوانی کا کہنا تھا کہ جس زمانے میں امریکہ ، صیہونی حکومت اور سعودی عرب اپنی طاقت کے عروج پر تھے اس وقت بھی استقامتی محاذ اور ایران کے مقابلے میں ان کے جتھوں کو شکست اور ناکامی کے سوا کچھ نصیب نہیں ہوا۔
انہوں نے چالیس برس قبل قائم ہونے والی خلیج فارس تعاون کونسل کو بطور مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک نام کی حدتک میڈیا میں شور شرابے کے سوا یہ کونسل اب تک ایک بھی قابل توجہ کام انجام نہیں دے سکی ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈائریکٹرجنرل برائے سیاسی امور نے مظلوم یمنی عوام کے خلاف دسیوں دیگر ملکوں کوساتھ ملا کر قائم کیے جانے والے سعودی اماراتی جنگی اتحاد کو ایک اور ناکام نمونے کے طور پر پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ اتحاد بھی ذلت آمیز شکست اور ناکامی کی سوغات کے سوا کیا پیش کرسکا ہے جو اپنی جگہ پران ملکوں کے لیے ایک بڑی رسوائی ہے۔
بریگیڈیئرجنرل یداللہ جوانی نے مزید کہا کہ اس طرح کے اتحادوں کا تیسرا نمونہ، وہ اتحاد ہے جسے امریکہ اور سعودی عرب نے اسرائیل اور تقریبا سو کے قریب یورپی اورعلاقائی ملکوں کو ساتھ ملا کر، بڑے واضح ہدف کے ساتھ شامی حکومت کو ختم اور استقامتی محاذ کو نابود کرنے کی غرض سے قائم کیا تھا، لیکن سب نے دیکھا کہ اسے بھی سنگین شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ استقامتی محاذ آج پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ اپنے راستے پر گامزن ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈائریکٹر جنرل برائے سیاسی امور نے کہا کہ ان مثالوں کی روشنی میں آسانی کے ساتھ پیشنگوئی کی جاسکتی ہے کہ نیا جھتا بھی کمزور بنیادوں پر استوار ہوگا اور استقامتی محاذ نیز اسلامی جمہوریہ ایران کا کچھ بھی نہیں بگاڑ پائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button