دنیا

لبنان سے مقبوضہ علاقوں پر میزائل حملوں کی نئی لہر، صیہونی میڈیا میں ہلچل مچ گئی

شیعہ نیوز: میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ لبنان سے مقبوضہ علاقوں پر میزائل حملوں کی نئی لہر کے آغاز کے ساتھ ہی حیفا میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔

الجزیرہ نیوز چینل نے بتایا ہے کہ لبنان سے مقبوضہ علاقوں پر میزائل حملوں کی نئی لہر جاری ہے۔

میڈیا سورسز نے آگاہ کیا ہے کہ نئے حملے میں لبنان سے مقبوضہ علاقوں کی طرف درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے متعدد میزائل داغے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی محاذ کی صورت حال نہایت سنگین ہے، صیہونی ترجمان کا اعتراف

ادھر صہیونی آرمی ریڈیو نے تصدیق کی ہے کہ حیفا میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور پہلی بار ’حیفا‘ میں وارننگ سائرن بج گیا۔

صہیونی اخبار”ٹائمز آف اسرائیل” نے بھی تصدیق کی ہے کہ لبنان کی حزب اللہ کی جانب سے مقبوضہ علاقوں پر 200 راکٹ داغے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button