اہم پاکستانی خبریں

اگلے صدر مملکت مولانا فضل الرحمان ہوں گے، حافظ حمد اللّٰہ

شیعہ نیوز: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنماء حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ اگلے صدر مملکت مولانا فضل الرحمان ہوں گے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ عام انتخابات کے بعد اکثریت پیپلز پارٹی کی ہو یا مسلم لیگ (ن) کی ہو، پاکستان کے صدر تو فضل الرحمان ہی بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب 10 جماعتوں پر مشتمل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) بنی تو صدارت مولانا فضل الرحمان کو دی گئی۔جے یو آئی کے مرکزی رہنماء نے مزید کہا کہ جب مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کے صدر بن سکتے ہیں تو وہ صدر مملکت بھی بن سکتے ہیں۔

حافظ حمد اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ باپ اور بیٹے کی، باپ اور بیٹی کی بلوچستان پر نظر ہے، دیکھتے ہیں اس کا کیا نتیجہ نکلتا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہمارا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ اتحاد نہیں ہوسکتا، ہمارا اصل مسئلہ پی ٹی آئی کے ایجنڈے سے تھا۔ جے یو آئی کے مرکزی رہنماء نے کہا کہ پوچھنا ہے کہ کیا پی ٹی آئی میں گوہر خان کے سوا کوئی اور دیرینہ کارکن نہیں تھا۔؟ انہوں نے کہا کہ ابھی سندھ میں ہم جی ڈی اے کے ساتھ ہیں، پی ٹی آئی اس کا حصہ نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button