
مشرق وسطی
مذاکرات کے آئندہ مراحل سخت اور پیچیدہ ہوں گے، حماس
شیعہ نیوز: حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ غزہ کے عوام کی شمالی علاقوں میں واپسی میں شدید رکاوٹوں اور مشکلات حائل ہیں کیونکہ صیہونی قابض حکومت جان بوجھ کر اس عمل میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔
انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بے گھر فلسطینیوں کے لیے فوری امداد کی ترسیل کو یقینی بنائے۔
یہ بھی پڑھیں : دہشتگرد صیہونی وزیر اعظم کی ایک اور شکست، امریکی سینیٹ میں آئی سی سی پر پابندی کا بل نہیں ہو سکا پاس
حماس کے ترجمان نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت جنگ بندی کے کچھ نکات پر عملدرآمد سے انکار کررہی ہے جس کے نتیجے میں آئندہ مذاکرات مزید دشوار ہوں گے۔
حازم قاسم نے اسرائیل پر الزام عائد کیا کہ وہ مذاکراتی عمل میں رکاوٹیں کھڑی کرکے اپنے ناجائز مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔