
الجولانی اور صیہونی حکام کے درمیان گٹھ جوڑ کا انکشاف، یورپی ملک میں خفیہ ملاقات!
شیعہ نیوز: عبرانی میڈیا ذرائع نے ایک یورپی ملک میں شامی اور صیہونی حکام کے درمیان خفیہ ملاقات سے پردہ اٹھایا۔
رپورٹ کے مطابق عبرانی روزنامہ یدیعوت احرونوت نے انکشاف کیا ہے کہ شامی اور صیہونی حکام کے درمیان خفیہ ملاقات کسی یورپی ملک میں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں : یمن پر حملے روکنے کا مقصد ایران سے مذاکرات میں تیزی لانا ہے، امریکی میڈیا
اس خفیہ ملاقات میں صہیونی حکام نے مقبوضہ علاقوں کی صورت حال کے بارے میں جولانی عناصر کی دسترس پر حیرت کا اظہار کیا، کیونکہ وہ نیتن یاہو کے خیالات سننے میں دلچسپی رکھتے تھے!
شامی کارندوں نے صیہونیوں کو بتایا کہ ملک پر قابض دہشت گردوں کے سرغنہ ابو محمد الجولانی بہت سے بحرانوں سے لڑ رہے ہیں اور وہ صیہونی حکومت کو ان بحرانوں کی فہرست میں شامل کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے! کیونکہ وہ ابھی تک دمشق پر مکمل کنٹرول حاصل نہیں کر سکے ہیں۔