پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شیعہ قائدین سمیت 9 علماءو ذاکرین کی زبان بندی کا نوٹیفکیشن جاری

شیعہ نیوز:خانیوال کی ضلعی انتظامیہ نے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے مختلف مسالک کے 38 علمائے کرام، خطباء اور واعظین کی ضلع خانیوال میں زبان بندی کے احکامات جاری کردیے۔ جن افراد کی زبان بندی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں ان میں 9 افراد کا تعلق اہل تشیع مکتب فکر سے ہے۔جن اہل تشیع علماء، عمائدین اور ذاکرین کے نام شامل کیے گئے ہیں ان میں علامہ ساجد علی نقوی، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ گلفام ہاشمی، مولانا اقتدار نقوی، قاضی غلام شبیر علوی، حامد رضا سلطانی، آصف رضا علوی، غلام شبیر نقوی، ذاکر کامران بی اے شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ہر سال ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے نام پر بیلنس پالیسی کے تحت ان علماءو ذاکرین کو پابندی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button