مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

غزہ میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 169 ہو گئی

شیعہ نیوز: فلسطینی ذرائع نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی بمباری کے دوران ایک اور فلسطینی صحافی کی شہادت کی خبر دی ہے جس کے بعد غزہ جنگ کے دوران شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 169 ہو گئی ہے۔ فلسطینی صحافی ابراہیم محارب دو روز قبل خان یونس کے شمال مغرب میں حمد شہر پر صیہونی غاصب فوج کے حملوں میں شہید ہوگئے تھے۔ دو روز قبل صہیونی فوج نے حماد شہر میں صحافیوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا تھا جس کے دوران ان میں سے متعدد زخمی ہوئے تھے، طبی ذرائع نے اعلان کیا کہ اس صحافی کی لاش آج حماد شہر کے قریب سے ملی ہے۔ اس رپورٹر کی شہادت سے 7 اکتوبر کو غزہ کے خلاف جنگ کے آغاز سے میڈیا کے شہداء کی تعداد 169 ہو گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button