مشرق وسطی

صحافی حلمی الفقعاوی کی شہادت کے بعد غزہ میں شہید صحافیوں کی تعداد 210 ہو گئی

شیعہ نیوز: غزہ میں سرکاری میڈیا آفس نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے مسلط کی گئی نسل کشی کی جنگ کے آغاز سے اب تک شہید صحافیوں کی تعداد 210 ہو گئی ہے۔ آج سوموار کو صحافی حلمی الفقعاوی کی شہادت اور نو دیگر کے زخمی ہونے کے بعد غزہ میں دو سو دس فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ میں سرکاری میڈیا دفتر نے بتایا کہ شہید صحافی حلمی الفقعاوی فلسطین ٹوڈے نیوز ایجنسی کے لیے کام کرتے تھے اور قابض اسرائیل کے جرائم کی کوریج کے لیے صحافتی فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہوئے۔ اسی بم بمباری میں یوسف الخزندر نامی شہری بھی شہید ہوئے جس کے بعد شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد دو سو دس ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ پر اسرائیلی جارحیت 21 ویں روز جاری، مزید 57 فلسطینی شہید ،137 زخمی

سرکاری میڈیا آفس نے فلسطینی صحافیوں کو نشانہ بنانے کے جرم کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے "آزاد آوازوں کو دبانے اور صحافیوں کو قتل کرنے کی منظم اسرائیلی پالیسی کا تسلسل” قرار دیا۔

انہوں نے انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس، فیڈریشن آف عرب جرنلسٹس اور دنیا بھر کے تمام میڈیا اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ ان جاری جرائم کی مذمت کریں اور فلسطینی صحافیوں کو بین الاقوامی تحفظ فراہم کرنے کے لیے کام کریں۔

دفتر نے قابض اسرائیلی فوج کے ساتھ ساتھ امریکی انتظامیہ اور برطانیہ، جرمنی اور فرانس سمیت یورپی ممالک کو اس جرم کا مکمل طور پر ذمہ دار ٹھہرایا، اس بات پر زور دیا کہ ان خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کی خاموشی ان جرائم کے تسلسل کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

دفتر نے آزادی صحافت اور انسانی حقوق سے وابستہ بین الاقوامی تنظیموں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ قابض ریاست کو کٹہرے میں لانے، اسرائیلی جنگی مجرموں کو بین الاقوامی انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے، صحافیوں پر حملوں کو روکنے کے لیے کام کرنے اور اپنے پیشہ ورانہ اور انسانی فرائض کی انجام دہی کے دوران ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button