مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
غزہ میں شہداء کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز کر گئی
شیعہ نیوز: فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی حکومت نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 150 مزید فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کیا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ صہیونی حکومت نے غزہ کی پٹی میں تین نئی جارحیتوں کے ارتکاب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 افراد کو شہید اور 107 دیگر کو زخمی کر دیا ہے۔ اس طرح شہداء کی تعداد 40 ہزار پانچ اور زخمیوں کی تعداد 92 ہزار 401 تک پہنچ گئی ہے۔