
غزہ میں شہیدوں کی تعداد 44 ہزار تک پہنچ گئی
شیعہ نیوز: غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونیوں نے لگاتار 409 دن تک قتل عام میں اب تک 44 ہزار فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔
فلسطین کی وزارت صحت نے ایک باضابطہ بیان جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی فوج نے گزشتہ 23 گھنٹے کے دوران چار بار جنگی جرائم کا ارتکاب کیا۔ ان حملوں میں 76 فلسطینی شہید اور 158 زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کا صیہونی فوجی ٹھکانوں پر ڈرون حملہ، ایک فوجی ہلاک اور پانچ زخمی
اس بیان میں درج ہے کہ شہیدوں اور زخمیوں کی مجموعی تعداد گزشتہ روز تک 43 ہزار 922 اور زخمیوں کی ایک لاکھ تین ہزار 898 پہنچ گئی تھی۔
صیہونیوں کے حملوں میں غزہ کی بنیادی تنصیبات مکمل طور پر تباہ اور زیادہ تر رہائشی عمارتیں منہدم ہوچکی ہیں۔
ادھر صیہونی حکومت بھوک کو بھی فلسطینیوں کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کرکے انہیں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنا چاہتی ہے تاہم غزہ کے عوام نے ان سب انسانیت سوز مظالم کے باوجود صیہونیوں کے سامنے ڈٹ جانے کے راستے کا انتخاب کیا ہے۔