غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بربریت میں شہداء کی تعداد 19453 ہوگئی، 52ہزار زخمی
شیعہ نیوز: غزہ کی پٹی میں جارحیت کے دوران اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر الشفاء ہسپتال پر بمباری کی گئی ہے۔ پیر کے روز اسرائیلی طیاروں کی خصوصی سرجیکل عمارت پر بمباری کے نتیجے میں متعدد شہری شہید اور دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
جنگ کے 73 ویں دن فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ صہیونی فوج کی وحشیانہ بمباری اور زمینی کارروائیوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 19453 ہوگئی ہے۔
فلسطینی ٹی وی نے پیرکے روز اطلاع دی ہے کہ الشفاء ہسپتال کے داخلی دروازے اور اس کے سرجیکل وارڈ کی عمارت کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں پانچ افراد شہید ہوگئے۔ ان میں زیادہ تر بچے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : جنگ روکنے کی شرط پر قیدیوں کے تبادلے کے لیے تیار ہیں، اسامہ حمدان
فلسطینی خبر رساں ایجنسی نے پیر کے روز بتایا کہ خان یونس کے مشرقی اور شمالی علاقوں پر اسرائیلی فوج کی بمباری میں درجنوں افراد شہید اور زخمی بھی ہوئے۔
ایجنسی نے غزہ میں طبی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ کل سے جبالیہ پر اسرائیلی بمباری میں 100 سے زائد افراد مارے گئے جب کہ درجنوں زخمی ہوئے۔ بڑی تعداد میں لوگ تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے میں پرتشدد دھماکوں نے فضا کو ہلا کر رکھ دیا۔
غزہ میں جنگ 7 اکتوبر کو حماس کی جانب سے شروع کیے گئے ایک غیر معمولی حملے کے بعد شروع ہوئی تھی۔ حماس کے اس حملے میں لگ بھگ 1140 اسرائیلی ہلاک ہوئے تھے جن میں سے زیادہ تر عام شہری تھے۔
پیر 18 دسمبر کو جنگ کے 73 ویں دن اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں ہسپتالوں پر شدید بمباری کرکے مزید کئی فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 73 دنوں میں 19453 فلسطینی شہید اور 52286 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں اکثر خواتین اور بچے ہیں۔