مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

غزہ میں اسرائیلی بربریت میں شہید فلسطینی صحافیوں کی تعداد 132 ہوگئی

شیعہ نیوز: غزہ کی پٹی میں سرکاری میڈیا کے دفتر نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر نسل کشی کی جنگ شروع ہونے کے بعد دیگرصحافیوں کی شہادت کے ساتھ شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 132 ہو گئی ہے۔

جمعرات کو فوٹو جرنلسٹ محمد تشرین یاغی اپنی بیٹی اور اہلیہ سمیت غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے دیر البلح میں الاقصیٰ ہسپتال کے قریب قابض طیاروں کے ذریعے کیے گئے قتل عام میں شہید ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل فلسطینیوں کی منظم نسل کشی کررہا ہے، بیان پرقائم ہیں: ڈا سلوا

القرآن ریڈیو پر براڈ کاسٹر اور پروگرام پیش کرنے والے صحافی مصعب ابو زید بھی وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات کیمپ میں ایک گھر پر بمباری کے نتیجے میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ شہید ہو گئے۔

7 اکتوبر سے اسرائیلی قابض فوج نے امریکی اور یورپی حمایت سے غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی جارحیت کو جاری رکھا ہوا ہے، کیونکہ اس کے طیارے ہسپتالوں، عمارتوں، ٹاورز اور فلسطینی شہریوں کے گھروں پر بمباری کرتے ہیں، جس سے ان کے رہائشوں کے سروں کے اوپر سے ان کو تباہ کر دیا جاتا ہے۔

غزہ کے خلاف قابض فوج کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں 29,514 شہید اور 69,616 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ پٹی کے حکام اور بین الاقوامی اداروں کے مطابق اس پٹی کی آبادی کا 85 فیصد (تقریباً 1.9 ملین افراد) بے گھر ہو چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button