دنیا
آپریشن طوفان الاقصی میں ہلاک ہونے والے صیہونی فوجیوں کی تعداد 286 ہوگئی
شیعہ نیوز:صیہونی حکومت کی فوج نے اتوار کی صبح تازہ ترین اعداد وشمار میں اعلان کیا ہے کہ آپریشن طوفان الاقصی میں ہلاک ہونے والے صیہونی فوجیوں کی تعداد 286 ہوگئی ہے
صیہونی حکومت کی فوج نے طوفان الاقصی میں اپنے مزید سات فوجیوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے جس کے بعد استقامتی فلسطینی محاذ کے اس آپریشن میں ہلاک ہونے والے صیہونی فوجیوں کی تعداد 286 ہوگئی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق طوفان الاقصی آپریشن کے دوران کم سے کم 126 صیہونی فوجیوں کو فلسطینی جوانوں نے گرفتار کیا ہے۔
اس سے پہلے صیہونی میڈیا نے رپورٹ دی تھی کہ فلسطینیوں کے آپریشن طوفان الاقصی میں ہلاک ہونے والے صیہونی حکومت کے افراد کی تعداد 1500 ہے ۔