مشرق وسطی

قابضین نے دوائیاں اور ایندھن غزہ میں داخل ہونے سے روک دیا، عالمی برادری سے فوری ایکشن لینے کی اپیل

شیعہ نیوز: غزہ حکومت کے انفارمیشن آفس نے اس علاقے کے باشندوں کے خلاف اسرائیلی قابضین کے ظالمانہ محاصرے کے خلاف عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں اور ریڈ کراس سے فوری اور سنجیدہ اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسماعیل الثوبتہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابضین نے صریح خلاف ورزیاں جاری رکھی ہوئی ہیں اور ان وعدوں اور معاہدوں کی پاسداری سے انکار کیا ہے جو انسانی امداد اور بنیادی سامان غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : چابہار میں دہشت گرد گروہ کے 6 ارکان گرفتار، ایک دہشت گرد ہلاک

انہوں نے کہا کہ قابضین منظم طریقے سے غزہ میں ضروری خوراک، ادویات اور ایندھن کے داخلے کو روک رہے ہیں، جو خطے میں انسانی تباہی کو بڑھا رہا ہے۔

غزہ حکومت کے انفارمیشن آفس کے سربراہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ علاقے میں انسانی صورت حال ایک تباہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، لاکھوں بے گھر فلسطینی پناہ گزین اپنے خیموں میں، جان لیوا سردی اور شدید بارشوں میں بھیانک حالات میں زندگی بسر کر رہے ہیں، جس سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ موسم کی بگڑتی ہوئی صورت حال میں غزہ کے باشندے ادویات اور طبی خدمات کی کمی کی وجہ سے مختلف بیماریوں اور صحت کے خطرات سے دوچار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button