اسلامی تحریکیں
نئے سربراہ کیلئے جاری مشاورت جلد ہی مکمل ہو جائیگی، حماس
شیعہ نیوز: غزہ کی پٹی میں حماس کے نائب سربراہ خلیل الحیہ نے قطری دارالحکومت دوحہ میں شہید اسمعیل ھنیہ کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ حماس کے بارے میں فکر نہ کریں، ہم نے ایک رہنما کھو دیا ہے لیکن اس مزاحمتی تحریک کا انتظام ہمارے اداروں کے ذریعے سے کیا جاتا ہے لہذا کسی بھی رہنما کی شہادت سے حماس کی سرگرمیوں میں کوئی خلل نہیں آئے گا۔ العربی الجدید کے مطابق خلیل الحیہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ ہم ایک واحد قیادت ہیں، ہم اپنی میٹنگیں منعقد کرتے ہیں اور اپنا کام پوری ذمہ داری کے ساتھ جاری رکھتے ہیں۔۔ چند دنوں میں ہم حماس کے لئے نئے سربراہ کے انتخاب سے متعلق مشورت مکمل کر کے شہید اسمعیل ہنیہ اور شہید شیخ احمد یسین، بانی حماس اور فلسطینی قوم کے تمام شہداء کے راستے کو جاری و ساری رکھیں گے، ان شاء اللہ!