
دشمن کے خلاف واحد اور مؤثر راستہ مسلح مزاحمت ہے، حزب اللہ
شیعہ نیوز: حزب اللہ نے کہا ہے کہ صیہونی صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں اسی لئے مسلح مزاحمت ضروری ہے۔
رپورٹ کے مطابق، لبنانی پارلیمان حزب اللہ کے نمائندے حسین جشی نے کہا ہے کہ صیہونی دشمن کے خلاف واحد مؤثر راستہ مسلح مزاحمت ہے کیونکہ صہیونی صرف قوت کی زبان سمجھتے ہیں۔
انہوں نے لبنان کی سرزمین کی آزادی اور صیہونی حکومت کی شکست میں مزاحمتی تحریک کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ 1982ء سے اب تک مزاحمتی قوتیں ہمہ وقت تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : نیتن یاہو اور گیلانٹ اشتہاری ہیں، اسرائیلی درخواست قبول نہیں، عالمی فوجداری عدالت
انہوں نے کہا کہ لبنان کی آزادی مزاحمتی ہتھیار کے ذریعے ممکن ہوئی، اور یہی واحد زبان ہے جسے دشمن سمجھتا ہے۔ جو لوگ مزاحمتی اسلحے کو حوالے کرنے کی بات کرتے ہیں، وہ پہلے اس کے متبادل میں دشمن کے سامنے مؤثر دفاعی حکمت عملی پیش کریں۔
جشی نے لبنانی فوج کی اہمیت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس بات کے حامی ہیں کہ قومی فوج ملک کا دفاع کرے، لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ فوج کو مکمل وسائل اور سازوسامان سے لیس کیا جائے تاکہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرسکے۔ جب فوج مکمل طور پر تیار ہوجائے، تب ہی اسلحے کے معاملے پر گفتگو ممکن ہے۔