پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

فطرہ کے مستحق وہی افراد ہیں جو زکوٰة کے مستحق ہیں، وفا ق المدارس الشیعہ

زکوٰة فطرہ کا استحقاق وہ شخص رکھتا ہے جس کے پاس اپنے اور اپنے اہل و عیال کے لئے سال بھر اخراجات نہ ہوں اور اس کاکوئی روز گار بھی نہ ہو جس کے ذریعے وہ اپنے اہل و عیال کا سال بھر خرچہ پو را کر سکے جبکہ خود مستحق شخص پر فطرہ واجب نہیں ہے ،نیز فطرہ کے مستحق وہی افراد ہیں جو زکوٰة کے مستحق ہیں

شیعہ نیوز: وفا ق المدارس الشیعہ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ عید الفطر کی رات گھر کے تمام افراد حتیٰ کہ نومولود بچے کا فطرہ دینا بھی واجب ہے۔

زکوٰة فطرہ کا استحقاق وہ شخص رکھتا ہے جس کے پاس اپنے اور اپنے اہل و عیال کے لئے سال بھر اخراجات نہ ہوں اور اس کاکوئی روز گار بھی نہ ہو جس کے ذریعے وہ اپنے اہل و عیال کا سال بھر خرچہ پو را کر سکے جبکہ خود مستحق شخص پر فطرہ واجب نہیں ہے ،نیز فطرہ کے مستحق وہی افراد ہیں جو زکوٰة کے مستحق ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عقیدہ امامت کے بغیر عقیدہ ختمِ نبوّت کو درپیش چیلنجز

فطرہ چاند دیکھ کر واجب کی نیت سے بھی دیا جا سکتا ہے۔ دوسری صورت میں تمام مجتہدین کا متفقہ فتویٰ ہے کہ آپ عید کا چاند دیکھنے سے پہلے ماہ مبارک کی کسی بھی تاریخ میں مستحق کو قرض دے سکتے ہیں،اور عید کا چاند دیکھ کر اس کا فطرہ کی مد میںحساب کر سکتے ہیں۔ تاکہ مستحق افراد عید کی خوشیوں کے لئے سامان خرید سکیں۔

واضح رہے کہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ زیادہ تر گندم استعمال کرنے والے اہل ایمان 300 روپے اور زیادہ تر چاول استعمال کرنے والے900روپے فی کس کے حساب سے فطرہ ادا کریں۔ انہوں نے کہا ہے کہ زیادہ تر گندم استعمال کرنے والے افراد تین کلو گندم فی کس یا اس کی مقامی قیمت بطور فطرہ ادا کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button