مشرق وسطی

قابضین کی نابودی کا واحد راستہ مقاومت ہے، جہاد اسلامی

شیعہ نیوز:فلسطین کی مقاومتی تحریک "جهاد اسلامی” نے لبنان کی آزادی اور عیدِ مزاحمت کی 25ویں سالگرہ پر ایک جاری بیان کے ذریعے مبارک باد دی۔ بیان میں کہا گیا کہ ہم اپنی مقاومتی و لبنانی برادر قوم کو اسرائیل کے چنگل سے اپنے جنوبی علاقوں کی آزادی کی 25ویں سالگرہ پر مبارک پیش کرتے ہیں۔ اگر لبنان کی عظیم قوم اور حزب‌ الله اپنی استقامت و شجاعت کا مظاہرہ نہ کرتی تو کبھی بھی یہ فتح مبین ان کے حصے میں نہ آتی۔ جہاد اسلامی نے کہا کہ ہم اس موقع کی مناسبت سے اعلان کرتے ہیں کہ ہمیں اس بات پر مکمل بھروسہ ہے کہ اپنے وطن کی حفاظت و خودمختاری اور قابضین کی نابودی، مقاومت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ واضح رہے کہ پچیس سال قبل آج ہی کے دن یعنی 25 مئی 2025ء کو لبنانیوں کی بے دریغ مقاومت کے نتیجے میں قابض صیہونی فورسز جنوبی علاقوں سے رات کے اندھیرے میں بھاگنے پر مجبور ہوئی۔

قبل ازیں 6 جون 1982ء کو قابض فورسز نے یہ کہہ کر جنوبی لبنان پر حملہ کر دیا کہ یہاں سے اسرائیل کے خلاف کارروائیاں ہوتی ہیں۔ اس دوران صیہونی فوج نے بیروت کی جانب پیش قدمی شروع کر دی وہاں پر موجود فلسطینی مہاجر کیمپ کا محاصرہ کر لیا۔ اسرائیل نے اس حملے کے دوران صابرہ اور شتیلا میں شرمناک حد تک قتل عام کیا۔ اس جارحیت کے بعد دنیا بھر میں اسرائیل کے خلاف غصے کی لہر دوڑ گئی۔ عوام مقاومت کے باعث صیہونی فوج کو بیروت سے پیچھے ہٹنا پڑا۔ تاہ اسرائیل نے جنوبی لبنان میں پڑاو ڈال لیا۔ تاہم حزب‌ الله کی 18 سالہ بے مثال مزاحمت کے نتیجے میں اسرائیل کو 25 مئی کی شب کو ذلت آمیز طور سے بھاگنا پڑا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button