مشرق وسطی
غزہ میں جنگبندی کا موقع ہاتھ سے نہیں جانا چاہئے، رجب طیب اردگان
شیعہ نیوز: ترکیہ کے صدر "رجب طیب اردگان” نے نیٹو کے رکن ممالک کے سربراہان کے اجلاس کے دوران جرمن چانسلر "اولف شولتز” سے ملاقات و مشاورت کی۔ اس حوالے سے ترکیہ کے صدارتی دفتر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ رجب طیب اردگان نے اس ملاقات میں کہا کہ غزہ پر صیہونی حملوں کو روکنے کے لئے اسرائیل پر دباؤ ڈالنا چاہئے اور جنگ بندی کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہئے۔ انہوں نے جرمن چانسلر پر واضح کیا کہ مغربی ایشیاء کے دیگر علاقوں میں کشیدگی کو روکنے کے لئے کوششوں میں اضافے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ بند دروازوں کے پیچھے ہونے والی اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور روس-یوکرائن تنازعہ کے بارے میں بات کی۔ رجب طیب اردگان نے جرمن چانسلر سے اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ برلن، یورپی یونین میں انقرہ کی رکنیت کی حمایت کرے گا۔