حکومت سازی کا موقع اسے دیا جائے جو پاکستان کا خیرخواہ ہے، علامہ ظفر عباس شمسی
شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا ہے کہ ذمہ داران الیکشن میں زیادہ ووٹ لینے والے حقیقی نمائندوں کو اسمبلی میں بھجوائیں، تاہم پاکستان کے معاشی بحران کا حل نکل سکے۔
انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ عوام نے اپنا ووٹ دے کر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے اپنا فیصلہ ہر پولنگ اسٹیشن پر دیا۔ آئین پاکستان کے مطابق جس امیدوار کو عوام نے زیادہ ووٹ دیئے ہیں، اسی کو الیکشن کمشنر کامیاب قرار دے کر اسمبلی میں بھجوا دے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام کے دیئے گئے ووٹ کا مینڈیٹ برقرار رکھا جائے۔ تاکہ وہ پارٹی عوام اور پاکستان کے لئے کام کر سکے۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی، سنی اتحاد اور ایم ڈبلیو ایم کا اتحاد خوش آئند ہے، علامہ باقر زیدی
علامہ ظفر عباس شمسی نے کہا کہ اب حکومت سازی کا مرحلہ ہے۔ حکومت سازی کا موقع اسی جماعت کو دی جائے جو پاکستان اور پاکستانی عوام کی خیرخواہ ہوں۔ آنے والی حکومت معیشت کو مستحکم کرنے والی ہو، ناں کہ معیشت کو برباد کرنے والی۔ پاکستان کی معیشت مستحکم ہوگی تو الیکشن میں ووٹ دینے والے عوام بھی خوشحال ہوں گے۔
ایم ڈبلیو ایم رہنماء نے کہا کہ ایسی پارٹی کو حکومت بنانے نہ دی جائے جو اپنے آپ کو تو مستحکم کرے اور ووٹ دینے والے عوام کو پریشان کرتے ہوئے پیس کر رکھ دے۔ اگر ایسی حکومت آئی تو کبھی تیل مہنگی ہوگی اور کبھی بجلی مہنگی ہوگی۔ ایسا نہ ہو کہ عوام کو دو وقت کی روٹی بھی مہنگی پڑ جائے۔