اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں
حزب اختلاف، حزب اللہ بن جائے گی، جاوید منوا کی حکومت کو دھمکی
شیعہ نیوز ( گلگت بلتستان) سابق وزیرخزانہ گلگت بلتستان جاوید منوا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نئی حکومت اپنی مثبت سمت وضع کرے اور گلگت بلتستان کے عام آدمی کے مسائل کے حل کے بارے میں سنجیدہ اقدامات اٹھاتی ہے تو بلا وجہ اختلاف نہیں کریں گے بلکہ ساتھ دینگے۔ اگر کوئی سنجیدگی نظر نہ آئی اور ٹائم پاس کیا گیا تو دما دم مست قلندر ہوگا اور حزب اختلاف حزب اللہ بن جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عاشورہ محرم تک لائحہ عمل بھی طے کر رہے ہیں اور حکومت کی سنجیدگی کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔ محرم قربانی، ایثار اور حق گوئی کا درس دیتا ہے اور اس ماہ مقدس میں قیام امن کے لئے بھر پور کردار ادا کرینگے۔