مشرق وسطی

غاصب اسرائیل کو معینہ وقت پر اپنی حماقت کا جواب دیا جائے گا، جنرل نائینی

شیعہ نیوز: پاسداران انقلاب اسلامی فوج کے ترجمان جنرل نائینی نے تہران میں شہید اسماعیل ہنیہ کے قتل کو اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کو اس حماقت کا مقررہ وقت میں جواب دیا جائے گا۔

جنرل علی محمد نائینی نے اتوار کے روز صوبہ قم صحافیوں سے ملاقات میں مزید کہا کہ شہید ہنیہ کا قتل ایک شناختی اور سیاسی جنگ کی مثال ہے، جو فتنہ پیدا کرنے اور اس کا مقصد اسلامی مزاحمتی محاذ کی طاقت کو کم کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ شہید ہنیہ کے قتل کی بین الاقوامی سطح پر اور خاص طور سے اسلامی ممالک کی طرف سے مذمت کی وجہ سے صیہونی حکومت اپنے عسکری مقاصد میں ناکام رہی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی غاصب صیہونی حکومت مزاحمتی محاذ کے حوصلے پست کرنے میں بھی ناکام رہی ہے اور اس طرح سے اس قتل سے اس کا کوئی بھی مقصد پورا نہيں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کی جانب سے دوہرا معیار، اسرائیلی حکومت کی گستاخی میں اضافہ کا باعث، صدر ایران

پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان جنرل نائینی نے کہا کہ اب صیہونی حکومت کو عالم اسلام کے مضبوط عزم کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہنا چاہیے اور صیہونی حکومت در اصل مزاحمتی کمانڈروں کے قتل کے ذریعے غزہ کے دلدل میں اپنی شکست پر پردہ ڈالنا چاہتی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایران کے ردعمل کے خوف سے پوری مقبوضہ فلسطین میں حوف و ہراس ہے کہا کہ دشمن کو یہ لگتا ہے کہ میدان جنگ کی شکست کی تلافی وہ اس قسم کے قتل کی وارداتوں سے کر سکتا ہے جبکہ شہید ہنیہ کی قتل کے بعد غاصب اسرائیل کے وجود کے لئے اور زیادہ خطرہ لاحق ہو گيا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کا دعوی کرنے والے ادارے سامراجی ممالک کے دباؤ کی وجہ سے حریت پسند اقوام کے حقوق کے تحفظ میں ناکام رہے ہيں اور آج ہم دیکھ رہے ہيں کہ انسانی حقوق کے تحفظ کے معنی ہی بدل گئے ہيں جس کا ایک نتیجہ صیہونیوں کی حمایت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button