کالعدم سپاہ صحابہ اختلافات کا شکار ہوگئی
شیعہ نیوز: ملک بھر کی طرح ضلع جھنگ میں بھی الیکشن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ ریٹرننگ افسر نے کالعدم سپاہ صحابہ کے سابق ایم پی اے اور رہنماء معاویہ اعظم کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے ہیں۔ معاویہ اعظم کے کاغذات نامزدگی ان کا نام فورتھ شیڈول میں ہونے پر مسترد کئے گئے ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں کالعدم سپاہ صحابہ کے سربراہ مولانا احمد لدھیانوی کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا احمد لدھیانوی قومی و صوبائی دونوں سیٹوں سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ دونوں نشستوں سے فتح کی صورت میں وہ خود ایم این اے رہیں گے، جبکہ صوبائی سیٹ کالعدم سپاہ صحابہ کے بانی سربراہ مولانا حق نواز جھنگوی کے بیٹے مسرور جھنگوی کو دیدیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا احمد لدھیانوی نے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی سے ملاقات کی تھی اور اس ملاقات میں ہی انہوں نے معاویہ اعظم کو نااہل قرار دلوانے کیلئے معاملات طے کئے تھے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا احمد لدھیانوی نے وزیراعلیٰ سے ملاقات میں موقف اپنایا کہ معاویہ اعظم کا تعلق کالعدم سپاہ صحابہ سے ہے اور معاویہ اعظم ابھی بھی دہشت گردوں کیساتھ رابطے میں ہیں۔ جس پر ذرائع کے مطابق مولانا لدھیانوی نے مکمل ثبوتوں کیساتھ کوائف ریٹرننگ افسر کو پیش کئے، جس کی بنیاد پر معاویہ اعظم کو نااہل قرار دیدیا گیا ہے۔