مشرق وسطی

فلسطینی اتھارٹی نے ظلم کی تمام حدیں پار کرلی ہیں، حماس اور الفتح

شیعہ نیوز: تحریک حماس کے فوجی ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ اور تحریک فتح کے فوجی ونگ شہداء الاقصیٰ بریگیڈ نے خبردار کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے ظلم کی تمام حدیں پار کرلی ہیں اور وہ معصوم فلسطینیوں کو دانستہ اور منظم انداز سے قتل کر رہی ہے۔

مزاحمت سے وابستہ دونوں بریگیڈز نے جنین کیمپ میں منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ فلسطینی اتھارٹی نے جنین کیمپ کو پانی، بجلی اور تعلیم سمیت ہر چیز سے محروم کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوجی غزہ پر حملوں میں قیدیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں، ھاآرتص

انہوں نے فلسطینی حکام سے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور اس کیمپ میں ظلم کا خاتمہ کریں۔

فلسطینی اتھارٹی کی سیکیورٹی سروسز نے مسلسل دوسرے ماہ جنین کیمپ کے خلاف اپنے حملے تیز کر دیے ہیں اور اب تک اس علاقے میں 8 فلسطینیوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔

القسام اور شہداء الاقصی بریگیڈ نے کہا کہ ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے اور فلسطینی اتھارٹی کو خبردار کیا کہ وہ ان معاملات کو ایسے ناقابل واپسی موڑ پر نہ لائے جس کے نتائج انکے حق میں اچھے نہ ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button