
دنیا
فرانسیسی پارلیمنٹ میں فلسطینی پرچم لہرا دیا گیا
شیعہ نیوز: فرانسیسی پارلیمنٹ میں دوران اجلاس فلسطینی پرچم لہرا دیا گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق بائیں بازو کے رکن پارلیمنٹ نے فلسطینی پرچم اٹھا کر ایوان کی توجہ غزہ کی صورتحال کی طرف دلائی۔ خبر ایجنسی کے مطابق پارلیمنٹ کی صدر نے صورتحال کو ناقابل قبول قرار دے کر اجلاس ملتوی کر دیا۔ خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی پرچم لہرانے والے رکن پارلیمنٹ سیبسٹن ڈیلوگو کو 15 روز کے لیے معطل کیا گیا ہے۔