غزہ میں فلسطینی نسل کشی کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 40,878 ہوگئی
شیعہ نیوز: فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ قابض اسرائیلی نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف دو قتل عام کیے جن میں مزید 17 فلسطینی شہید اور 56 زخمی ہوئے۔
وزارت صحت نے بتایا کہ گذشتہ سات اکتوبر سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 40,878 فلسطینی شہید اور 94,454 زخمی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی انتخابات میں ایران کی مداخلت کے دعوے بے بنیاد ہے، ناصر کنعانی
وزارت نے کہا کہ بہت سے زخمی اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں، جہاں ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔
یاد رہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے استقامتی فلسطینی محاذ کے سات اکتوبر 2023 کے آپریشن طوفان الاقصی میں اپنی ناقابل تلافی شکست کا بدلہ فلسطینی عوام سے لینے کے لئے غزہ پر چوطرفہ وحشیانہ حملے شروع کئے ۔
خیال رہے کہ گذشتہ سات اکتوبر سے "اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ کیے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار معصوم شہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھ افراد بے گھرہوچکے ہیں۔ بنیادی ڈھانچے کا 70 فیصد سے زیادہ تباہ ہوچکا ہے اور غزہ کی سخت ناکہ بندی اور مسلسل جنگ کے نتیجے میں گنجان آباد علاقہ قحط کی لپیٹ میں ہے۔