مشرق وسطی
فلسطینی وزیراعظم غزہ میں بچوں کے قتل عام کا تذکرہ کرتے ہوئے رو پڑے
شیعہ نیوز: فلسطین کے وزیراعظم محمد اشتیہ غزہ میں معصوم بچوں کے قتل کا تذکرہ کرتے ہوئے روپڑے۔ فلسطینی وزیراعظم کابینہ اجلاس سے خطاب کے دوران غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں معصوم بچوں کی جانیں جانے کا ذکر کرتے ہوئے رو پڑے۔ انہوں نے دوران خطاب کہا کہ غزہ میں بچے اپنے جسموں پر نام لکھ رہے ہیں، تاکہ اُن کی لاشوں کو شناخت کیا جاسکے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ 3 فلسطینی بچوں کی ماں، جس کے لخت جگر ملبے تلے دب گئے تھے، اُن سے کہتی ہے کہ مجھے تم لوگوں کو دیکھنا ہے۔ یہاں تک اگر شہداء کی روحوں پر رحمتیں نازل ہوں، مجرموں شرم کرو۔