مشرق وسطی
فلسطینی قیدی 40 سال بعد صیہونی حکومت کی جیل سے رہا
شیعہ نیوز:، ماہر یونس کو چالیس سال بعد صیہونی حکومت کی جیل سے رہا کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق، ماہر یونس کی رہائی کی خوشی میں، جنہیں شیخ الاسرا کا لقب بھی دیا گیا تھا ہزاروں فلسطینی جشن منارہے ہیں۔
لیکن صیہونیوں کی قومی سلامتی کے انتہاپسند وزیر بن گویر نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ ماہر یونس کی رہائی کی خوشی منانے نہ دی جائے۔ بن گویر نے پولیس کو مکمل طور پر چوکس رہنے کا حکم دیتے ہوئے سیکورٹی کارندوں کو وادی عارہ میں تعینات کروادیا ہے۔
صیہونی اہلکاروں نے گذشتہ روز ماہر یونس کے بھائی کے گھر میں گھس کر انہیں اور ان کے گھر والوں کو کسی بھی طرح کی جشن منانے کی جانب سے خبردار کیا تھا اس کے باوجود بڑے پیمانے پر فلسطینی شہری ان کے گھر کے باہر اکٹھے ہوچکے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ماہر یونس کو سن انیس سو تراسی میں گرفتار کیا گیا تھا۔