مشرق وسطی

فلسطینی علاقے صیہونیوں کے لئے جہنم بنا دیئے جائیں، جہاد اسلامی

شیعہ نیوز:جہاد اسلامی فلسطین نے جمعے کے روز ایک بیان میں اٹھارہ سالہ فلسطینی نوجوان عبدالہادی کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے جو قباطیہ میں غاصب صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں زخمی اور پھر شہید ہو گیا، فلسطینی مجاہدین سے انتقام لینے کی اپیل کی ہے اور صرف چند گھنٹوں میں پانچ فلسطینیوں کی شہادت کو فلسطینیوں میں اور زیادہ اتحاد و یکجہتی اور غاصب صیہونیوں کے مقابلے میں عزم مزید مضبوط ہونے کا باعث قرار دیا ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونیوں کے جارحانہ اقدامات کے نتیجے میں فلسطینی مجاہدین غاصب صیہونیوں کا چین و سکون چھین لیں گے اور مقبوضہ علاقوں کو صیہونیوں کے لئے جہنم میں تبدیل کر دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button