مشرق وسطی
بیت المقدس اور مسجد الاقصی ہماری ریڈ لائن ہے:فلسطینی
شیعہ نیوز:ماس کے نائب صدر موسی ابو مرزوق نے آج اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ صہیونی حکومت کی طرف سے جنگ بندی کے اعلان کے باوجود ہمیں ایک نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہے اور مزاحمت اب بھی کسی بھی آپشن کا انتخاب کرسکتی ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہم نے صیہونی حکومت کو یہ پیغام دیا ہے کہ بیت المقدس اور مسجد الاقصی ہماری ریڈ لائن ہے اور صیہونیوں کو یہ پیغام دیا گیا ہے کہ قدس کی حفاظت لئے کافی طاقت موجود ہے۔