
امام حسینؑ کا راستہ،عزت و شرف کا راستہ ہے،علامہ باقر زیدی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امام حسینؑ نے فرمایا کہ میں اپنے جد کی امت کی اصلاح کے لئےقیام کر رہا ہوں،امام حسینؑ کا قیام ،کائنات میں موجود تمام برائیوں کے خلاف تھا، اور تمام اچھائیوں اور فضائل کے اپنے صحیح مقام پر آنے کے لئے تھا۔
زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی نے محرم الحرام کی مناسبت سے جاری ہونے والے اپنے خصوصی پیغام میں کیا ۔ علامہ باقر زیدی کا کہنا تھا کہ امام حسینؑ کا یہ قیام تمام باطل کے مقابلے میں تمام حق کے لئے ہے۔آج بھی امامؑ کا راستہ عزت و شرف کا راستہ ہےاور انکے مقابل جو بھی راستہ ہے وہ ذلت و رسوائی کا راستہ ہے،جو کہ بدبختی اور دنیا و آخرت کی ناکامی کی طرف لے جاتا ہے۔انھوں نے کہا کہ آج بھی جو قوتیں امام حسینؑ کے نظریہ اور تعلیمات سے منسلک ہیںوہ کامیاب تھیں،ہیں اور انشاء اللہ رہیں گی۔اور یہی قوتیں انشاء اللہ زمین ہموار کریں گی،اور دنیا کے جتنے بھی طاغوت اور ظالم ہیں ،انھیں شکست ہوگی۔
علامہ باقر عباس زیدی کا مزید کہنا تھا کہ حق و باطل کی یہ جنگ جسکا آغاز گزشتہ 50 سال قبل ہوچکا ہے ،اپنے آخری مراحل میں یعنی آہستہ آہستہ فرزند امام حسینؑ،امام ذمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہم شریف کے ظہور کے لئے زمین ہموار کر رہی ہے۔خداوند عالم کی بارگاہ میں دعاگو ہیں کہ یہ محرم بھی مومنین کے ایمان کو کربلائی بنا دے،اور ہم سب انشاء اللہ کربلائے عصر میں امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ شریف کے حامی و ناصر ہوں