
گلگت بلتستان کے عوام مسخرہ سیٹ اپ کو قبول نہیں کرینگے، کاظم میثم
گلگت بلتستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کاظم میثم نے تکریم شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وسائل اور معدنیات پر قبضہ کرنے نہیں دیں گے، دبانے کی کوشش کرنے والے جان لیں ہم ڈرنے والے نہیں ہیں
شیعہ نیوز: گلگت بلتستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کاظم میثم نے تکریم شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وسائل اور معدنیات پر قبضہ کرنے نہیں دیں گے، دبانے کی کوشش کرنے والے جان لیں ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔ وسائل کی حفاظت کیلئے کٹ مریں گے، جان دیں گے، مسخرہ سیٹ اپ کو ہرگز قبول نہیں کریں گے، اپاہج سیٹ اپ کو دریا میں پھینک دیں گے، حکومتی لوگوں نے وسائل، معدنیات، غیرت سب کچھ بیچ ڈالا ہے، عوام کے اوپر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، لینڈ ریفارمز کے نام پر زمینیں چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عوامی ایکشن کمیٹی کے گرفتار قائدین ہمارے ہیروز ہیں، آغا راحت حسینی
انجمن امامیہ اور وکلاء کی تجاویز کو شامل کئے بغیر پاس کئے قانون کو ہرگز قبول نہیں کریں گے۔ لینڈ ریفارمز ایکٹ اتنا اچھا ہے تو اس کا اطلاق دیامر میں کیوں نہیں کیا جا رہا ہے۔ دیامر کے حقوق بھی مجھے اتنے ہی عزیز ہیں، جتنے بلتستان کے ہیں۔ سیاسی کارکنوں پر درج مقدمات واپس لئے جائیں، عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین کو رہا کیا جائے، عوامی حقوق کی بات کرنے والے دہشت گرد نہیں۔