اہم پاکستانی خبریں
کرم کے عوام کشیدگی کے خاتمے کیلئے حکومتی کوششوں میں تعاون کریں، اسد قیصر
شیعہ نیوز: سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنماء اسد قیصر نے ضلع کرم میں جاری کشیدگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ کشیدگی کو فوری طور پر ختم کرکے حکومت و انتظامیہ کی امن کی کوششوں میں تعاون کریں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جنگ جھگڑا کسی بھی مسئلے کا حل نہیں، لوگوں کو چاہیئ کہ وہ کسی کے عقائد کو چھڑے بغیر بھائی چارے کے ساتھ رہیں، اسد قیصر نے مزید کہا کہ انہوں نے کمشنر کوہاٹ ڈویژن سے کہا ہے کہ ضلع کرم میں فرقہ ورانہ کشیدگی کو فوری طور پر روکا جائے۔