پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاکستانی عوام غیور و بہادر فلسطینی مظلوموں کیساتھ ہے، علامہ ساجد نقوی

شیعہ نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ فلسطینی عوام پون صدی سے ظلم و جبر کی تاریک رات سہ رہے ہیں، ظلم و جبرکی رات کا خاتمہ ہوگا، افسوس اقوام متحدہ، او آئی سی، عالمی ادارے اور انسانی حقوق کی تنظیموں کیساتھ کئی ممالک عالمی سامراج کے سامنے مجبور و بے بس نظر آتے ہیں، پاکستانی عوام کل بھی مظلوموں کیساتھ تھے اور آج بھی مظلومین کیساتھ کھڑے ہیں، یوم جمعہ کو یوم اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جائے اور ارض فلسطین کیساتھ اپنی مکمل وابستگی کا اظہار کیا جائے، بابائے قوم نے ایک عرصہ قبل فرمایا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے ہم اسے کبھی تسلیم نہیں کریں گے، یہ امت مسلمہ کے دل میں خنجر پیوست کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام نے نام نہاد معاہدہ ابراہم معاہدہ سمیت دیگر غیر منصفانہ اقدامات کیخلاف اپنا فیصلہ سنا دیا ہے جو اب روز روشن کی طرح واضح ہے، ہماری تمام ہمدردیاں اور سلامتی کی دعائیں اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کیلئے ہیں، مظلوموں کی حمایت کیلئے بھرپور عوامی مہم اور پرامن اظہار یکجہتی کیا جائے اور احتجاج میں بھرپور طریقے سے شرکت کرکے دنیا پر واضح کیا جائے کہ کسی صورت بھی ظلم و جبر کو تسلیم نہیں کیا جاسکتا، اپنے وطن میں بے وطنوں کی طرح زندگی گزارنے والے فلسطینیوں نے 7 دہائیوں سے زائد عرصہ سے اپنے لہو کیساتھ آزادی کی تحریک کو جاری رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے پاکستانی عوام سے اپنے مظلوم بھائیوں کیساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیلئے خطبات جمعہ میں مسئلہ فلسطین پر روشنی ڈالنے اور پر امن احتجاج پر زور دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button