پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
پاکستانی عوام ہوش و امن کے ساتھ اس لاقانونیت اور دہشت گردی پھیلانے والے شازشی عناصر پر نظر رکھیں۔علامہ ناظر عباس تقوی
شیعہ نیوز:شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مر کزی ایڈیشنل سیکر ٹری علامہ ناظر عباس تقوی نے عمران خان کے آزادی مارچ میں فائر نگ کی شد ید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے میں ملوث ملزمان کو سخت سزا دی جائے اس وقت ملک کو لاقانونیت کی طرف لے جایا جارہا ہے لہذا پاکستانی عوام ہوش و امن کے ساتھ اس لاقانونیت اور دہشت گردی پھیلانے والے شازشی عناصر پر نظر رکھیں عوام کے سامنے حقائق لائیں جائیں کے اس واقعے میں کو ن ملوث ہے یہ واقعہ پاکستان کے لئے ایک بڑا سا نحہ ہے احتجاج کر نا ہر جماعت کا آئینی و جمہوری حق ہے وہ پُر امن لوگ جو اپنے حقوق کے لئے مارچ میں شر یک تھے اُن کے اوپر اس طر ح فائر نگ کرنا لاقانو نیت ہے اس واقعے کی تحقیقات کر کے حقائق منظر عام پر لائیں جائیں۔