پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

جمہوریت بہترین انتقام کا نعرہ لگانے والی پیپلز پارٹی عوامی آواز کا گلہ گھونٹ رہی ہے، آئی ایس او

شیعہ نیوز : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کا کہنا ہے کہ احتجاجی دھرنوں پر سندھ پولیس کی کارروائی جمہوری اقدار کے منافی ہے، پیپلز پارٹی جو خود جمہوریت بہترین انتقام کا نعرہ لگاتی ہے، آج عوامی آواز کا گلہ گھونٹ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جیکب آباد، پاراچنار کے عوام کی حمایت میں احتجاجی دھرنا چھ دنوں سے جاری

اپنے ایک بیان میں ترجمان آئی ایس او کراچی نے کہا کہ ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ بربریت کے کسی بھی اقدام کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہیں، بجائے اس کے کہ محصور پاراچنار کے راستے کھلوا کر معاملے کو حل کیا جائے، مگر بیرونی آقاؤں کے اشاروں پر چلنے والی حکومت معاملہ کو طول دے کر ملک میں فرقہ وارانہ فضاء بنانے کی کوشش کر رہی ہے، جس کی پُرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پاراچنار کے عوام پاکستان کی دفاعی فرنٹ لائن ہیں اور ملک بھر کے عوام اپنی دفاعی فرنٹ لائن کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button