مشرق وسطی

فلسطین کی تحریک استقامت نے دہشتگرد اسرائیل کو جنگ کے میدان میں لوہے کے چنے چبانے پر مجبور کر دیا

شیعہ نیوز:غزہ کے مختلف علاقوں میں آج ہفتے کے روز بھی فلسطینی مجاہدین اور جارح صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا ۔ جھڑپیں ان علاقوں میں بھی ہو رہی ہیں جہاں سے صیہونی حکومت نے بارہا کاروائياں کر کے فلسطین کی تحریک استقامت کے مجاہدین کا صفایا کرنے کا دعوی کیا ہے۔

فلسطینی مجاہدین اور جارح صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپوں کا سلسلہ الحلال کے بازار، محلہ قشط اور تل سلطان اور رفح کے مختلف جنوبی علاقوں میں بھی جاری ہے۔ جمہوری محاذ برائے آزادی فلسطین کے فوجی بازو شہید عمر القاسم کے فوجیوں نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ شہر رفح میں تل سلطان میں آر پی جی سے کئے گئے ایک حملے میں صیہونی دشمن کی ایک بکتر بند گاڑی کو تباہ کر دیا گیا۔

جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازو سرایا القدس نے غزہ کے جنوب میں صیہونی علاقے نتساریم میں صیہونی فوجی ٹھکانوں پر میزائل بر سانے کی خبر دی ہے ۔ تحریک فتح کے فوجی بازو الاقصی برگیڈ نے بھی اعلان کیا ہے کہ نتساریم میں صیہونی فوجی ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button