دنیاہفتہ کی اہم خبریں

شیخ زکزاکی اور انکی اہلیہ کی جسمانی حالت خراب ہے، اہلخانہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) نائیجیریا کے معروف اور ممتاز عالم دین آیت اللہ ابراہیم زکزاکی، جنہیں سال 2015ء میں دسیوں ہزار نائیجیرین مسلمانوں کے اجتماع پر بم برسا کر اور ہزاروں مسلمانوں کو شہید و زخمی کر کے انکی اہلیہ سمیت شدید زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا تھا، نے جیل کے اندر اپنے خاندان کے افراد سے ملاقات کے دوران اپنی اور اپنی اہلیہ کی خراب جسمانی حالت کی خبر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نائیجیریا میں انکے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی کیساتھ انکے خاندان کے افراد نے جیل کے اندر ملاقات کی ہے جس میں معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے انکے اور انکی اہلیہ کے علاج معالجے پر بدستور پابندی عائد کر رکھی ہے جبکہ نہ صرف یہ کہ انکی جسمانی حالت انتہائی خراب ہے بلکہ نائیجیرین فوج کیطرف سے برسائے جانیوالے بموں کے ٹکڑے بھی تاحال اُنکے جسم کے اندر موجود ہیں جو انکی صحت کو مزید خراب کرنے کا باعث بن رہے ہیں۔

آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ انکی اور ان کی اہلیہ کی جسمانی صحت روز بروز تیزی کیساتھ خراب ہو رہی ہے جبکہ نائیجیرین حکومت نے انکے علاج معالجے اور ڈاکٹری معائنے پر عرصہ دراز سے پابندی عائد کر رکھی ہے۔ واضح رہے کہ آخری مرتبہ 9 جنوری 2020ء کے روز انکے خاندان کو ملاقات کی اجازت دی گئی تھی جسکے بعد میڈیا کو آیت اللہ زکزاکی کی خراب جسمانی حالت کی خبر ملی تاہم انہیں تاحال کوئی طبی سہولیت مہیا نہیں کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button