اردنی ہیرو کی پستول طاقتور افواج سے زیادہ موثر نکلی، ابو عبیدہ
شیعہ نیوز: اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے اردن کی سرحد پر واقع الکرامہ کراسنگ پر اردنی ہیرو شہید ماہر الجازی کی بہادرانہ اور معیاری کارروائی کو پوری مسلم امہ کے لیے ایک مثال قرار دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ الجازی کا فدائی حملہ جس میں تین صہیونی فوجی ہلاک ہوئے اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم امہ کا ضمیر بیدار ہے۔
ابوعبیدہ نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر کہاکہ "ہمارے عوام کے دفاع میں اردنی ہیرو کی پستول بڑی فوجوں اور اسٹاک شدہ فوجی ہتھیاروں سے زیادہ موثر ثابت ہوئی”۔
یہ بھی پڑھیں : الکرامہ آپریشن نے اسرائیل کی سکیورٹی اور فوجی ناکامی کو ثابت کیا، فلسطینی مزاحمت
ابو عبیدہ نے زور دے کر کہا کہ یہ آپریشن ہماری قوم کے ضمیر اور طوفان الاقصیٰ کے نتائج اور اس ڈراؤنے خواب کا اظہار کرتا ہے جس کا ہماری قوم کے ہیروز سے صہیونی دشمن کو انتطار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ "غزہ کی پٹی میں اپنی جنگی کارروائیوں، گھات لگانے اور کراسنگ میں ہمارے مجاہدین نے آپریشن کے ہیرو شہید کے لیے غائبانہ نماز ادا کی”۔
خیال رہے کہ کل اتوار کو اردن کی سرحد پر واقع الکرامہ کراسنگ پوائنٹ پر ایک کمانڈو کارروائی میں تین اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے تھے جب کہ قابض فوج پرحملہ کرنے والے اردنی مجاھد کو گولیاں مار کر شہید کردیا گیا۔
عبرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ النبی کراسنگ کے قریب فائرنگ کے حملے میں تین اسرائیلی ہلاک ہوئے۔