ایم ڈبلیو ایم کے سیاسی کردار نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، اسد عباس نقوی
مجلس وحدت نے جہاں مذہبی حلقوں میں اپنا اثرو رسوخ رکھتی ہے، وہیں ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی دور اندیش قیادت میں مجلس کو پاکستان کی سیاسی میدان میں بھی اہم مقام حاصل ہے
شیعہ نیوز: صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پنجاب میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی کی زیرصدارت صوبائی اور ضلعی مسئولین کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مجلس علماء مکتب اہل بیت (ع) کے علامہ سید امتیاز حسین کاظمی، صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی، صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید حسین زیدی، صوبائی سیکرٹری فلاح و بہبود شیخ عمران علی، صوبائی سیکرٹری مالیات سید فصاحت علی بخاری، صوبائی سیکرٹری اطلاعات و نشریات(میڈیا) ضلعی صدر نجم عباس خان، ضلعی جنرل سیکرٹری نقی مھدی، ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضلع لاہور، ڈویژنل صدر وحدت یوتھ ونگ لاہور ڈویژن نقی حیدر، ڈویژنل جنرل سیکرٹری وحدت یوتھ ونگ لاہور ڈویژن شعیب اور عقیل موجود تھے، اجلاس میں صوبائی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاراچنار کے بعد گلگت بلتستان میں شیعہ قتل عام کا امــریکی منصوبہ تیار
اجلاس میں کئی اہم تنظیمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ لاہور اور پنجاب بھر میں روابط بڑھانے، تنظیمی سرگرمیوں اور فعالیت پر فوکس کیا گیا۔ صوبائی، ضلع اور وحدت یوتھ ونگز کے مسئولین نے اپنے اپنے شعبوں کی کارکردگی پر مرکزی سیکرٹری سیاسیات کو بریفنگ دی۔ مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید اسد عباس نقوی نے صوبائی اور ضلعی ونگز کے مسئولین کی کاوشوں کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: استور: گستاخ فرزند رسول(ص) امام مہدی عج، مولوی عبدالرزاق گرفتار
تنظیمی صورتحال اور فعالیت کے بارے خصوصی ہدایات بھی جاری کرتے ہوئے سید اسد عباس نقوی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت نے جہاں مذہبی حلقوں میں اپنا اثرو رسوخ رکھتی ہے، وہیں ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی دور اندیش قیادت میں مجلس کو پاکستان کی سیاسی میدان میں بھی اہم مقام حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اسی طرح اپنا سیاسی کردار ادا کرتی رہے گی، اس کیلئے نچلی سطح تک اپنی رابطہ مہم تیز کرنا ہو گی۔ ہم اسی طرح ملت کی خدمت کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس کے سیاسی کردار نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔