پیپلز پارٹی نے ایم ڈبلیوایم سے NA-249 کے ضمنی انتخاب میں حمایت کی اپیل کردی
شیعہ نیوز:پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی کی قیادت میں پی پی وفد نے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی دفتر میں ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کی۔پی پی وفد میں پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری اور این اے 249 سے پی پی امیدوار قادر خان مندوخیل بھی شامل تھے جبکہ اس موقع پرایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری،این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار علامہ مبشر حسن، علامہ علی انور جعفری، میر تقی ظفر سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران موجودہ ملکی مسائل، کراچی کی ترقی سمیت این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ پی پی وفد نے ملاقات کے دوران ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں سے این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں پی پی امیدوار قادر خان مندوخیل کی حمایت کرنے کی درخواست کی۔ بعد از ملاقات پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار علامہ مبشر حسن نے کہا کہ ماضی میں اس حلقے سے پی ٹی آئی کی حمایت کی تھی،این اے 249 گزشتہ ڈھائی سالوں سے اس حلقے سے بنیادی کام نہیں ہوئے، حلقے کے عوام کے انصاف کے ساتھ نا انصافی ہوئی، حلقے کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، حلقے میں سڑکوں، سوریج اور تعلیمی حوالے سے کوئی کام نہیں ہوا، این اے 249 سے انتخاب جیتنے کے بعد پی ٹی آئی کے امیدوار فیصل واوڈا بعدمیں نظر بھی نہیں آئے،پاکستان پیپلز پارٹی نے ہم سے حمایت کی درخواست کی ہے جسے پولیٹیکل کونسل میں رکھیں گے،این اے 249 کراچی کا مضافاتی علاقہ ہے جو بہت زیادہ نظرانداز ہوا ہے، عوام کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے، مزدور طبقہ اس علاقے میں بستا ہے، علاقے کے تمام مسائل پیپلزپارٹی رہنماؤں کے سامنے رکھے ہیں، دونوں جماعتیں متفق ہیں کہ این اے 249 کے لوگ بہت زیادہ متاثر ہیں، عوام کے مطالبات پورے ہونے چاہیے،اس حلقے میں پانی سیوریج سمیت دیگر مسائل ہیں، جو بھی نمائندہ منتخب ہوں وہاں وہی رہے پیراشوٹر کی طرح غائب نہ ہوجائے، امید کرتے ہیں کہ پیپلزپارٹی الیکشن سے بالاتر ہوکر توجہ دے گی۔ پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں سے حلقے این اے 249 میں مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں،ہم نے ایم ڈبلیو ایم سے ضمنی انتخاب میں قادر خان مندوخیل کی حمایت کرنے کی درخواست کی ہے،امید ہے کہ مجلس وحدت مسلمین پی پی امیدوار کی حمایت کرے گی، این اے 249حلقے میں امیدوار کا فنڈ ترقیاتی کاموں میں لگتا نظر نہیں آیا،وزیر اعلٰی سندھ کی جانب سے حلقے میں کافی ترقیاتی کام کروائے گئے، انشاء اللہ ضمنی انتخابات حلقہ این اے 249 پاکستان پیپلزپارٹی کامیاب ہوگی، پی پی پی کورٹ آف کنڈکٹ کے تحت حلقے میں انتخابی تحریک چلا رہے ہیں،فیصل واوڈا کروڑوں روپے کے فنڈز کہاں لے گئے، فیصل واڈا کا احتساب لیا جائے، پی ڈی ایم الیکشن الائنس نہیں، این اے 249 کا ضمنی انتخاب لڑیں گے،حلقے میں پی پی پی کے امیدوار کی پوزیشن اچھی ہے، سندھ حکومت خصوصی فنڈز سے پانی سمیت دیگر منصوبوں پر کام کررہی ہے، پیپلزپارٹی کو ضمنی انتخاب میں بہتر عوامی رسپانس ملا ہے،سیاسی مخالفین کی کرسیاں خالی نظر آتی ہیں، کراچی کو بلاول بھٹو زرداری خود اون کرتے ہیں، این اے 249 کا ضمنی انتخاب ٹرننگ پوائنٹ ہوگا۔ این اے 249 سے پی پی امیدوار قادر خان مندوخیل نے کہا کہ انتخابی مہم میں قواعد کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، این اے 249 میں سندھ کا کوئی وزیر نہیں گیا، فیصل ووڈا سے حساب لیا جائے گا کہ لوگوں کا حق کیوں کھایا گیا، بہت ساری ویڈیوز ہمارے پاس موجود ہیں کہ وفاقی وزرا الیکشن ضوابط کی خلاف ورزی کررہے ہیں