مشرق وسطی

عراق کے وزیراعظم نے ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے تمام سیاسی دھڑوں کو تعمیری مذاکرات کی دعوت دی ہے

شیعہ نیوز: عراق کے وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے ملک کی تمام سیاسی قوتوں سے اپیل کی کہ موجودہ سیاسی بحران کے حل کے لیے ہمہ گیر قومی ڈائیلاگ کا آغاز کریں ۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے گزشتہ برس قوم کے مطالبے پر، قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کامیابی کے ساتھ کرائے تھے اور عالمی مبصرین اور اقوام متحدہ نے اس کے نتائج کی تصدیق کی تھی۔
مصطفی الکاظمی نے مزید کہا کہ انتخابات کے بعد سے اب تک پیش آنے والی صورتحال نے واضح کردیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو جمہوری اصولوں اور اقدار کی پاسداری کرنا چاہیے۔
عراق میں دس اکتوبر دوہزار اکیس کو قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹ ڈالے گئے تھے۔ لیکن سیاسی جماعتیں اب تک حکومت سازی پر متفق نہیں ہوسکی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button