پاکستانی شیعہ خبریں

پاراچنار کا مسئلہ ایک المیہ سے کم نہیں ہے، علامہ سیّد علی رضا رضوی

اراچنار میں رستوں کی بندش کے ذریعہ ظلم میں اضافہ دیکھنے میں مل رہا ہے۔ جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے

شیعہ نیوز: پاکستان کے معروف اسلامک اسکالر اور عالم دین حجت الاسلام و المسلمین سید علی رضا رضوی نے غیر ملکی نیوز ایجنسی کے نمائندہ سے پاراچنار کے حالات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دنیا بھر میں تشیع کو چیلنجز کا سامنا ہے۔

حجت الاسلام سید علی رضا رضوی نے مزید کہا کہ پاکستان کے شہر پاراچنار کا مسئلہ ایک المیہ سے کم نہیں ہے۔ پاراچنار میں رستوں کی بندش کے ذریعہ ظلم میں اضافہ دیکھنے میں مل رہا ہے۔ جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے دنیا بھر میں تشیع کو درپیش چیلنجز کے متعلق حوزہ نیوز کے نمائندہ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یاد رکھیں کہ اسپرنگ کو آپ جتنا زور سے دباتے ہیں تو وہ اتنا ہی زیادہ اچھلتا ہے۔ لہذا ہم تشیع کو جتنا بھی زیادہ پریشر میں لایا جائے گا ہم اتنا زیادہ نکھر کر سامنے آئیں گے چونکہ سونا آگ میں جل کر کندن بن جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں جاری اہل تشیع کے دھرنے 24 گھنٹوں میں ختم نہ کراۓ گئے تو پھر ہم بھی دھرنے دیں گے

پاکستان کے اس معروف اسلامک اسکالر نے مزید کہا کہ 9/11 کے بعد دشمنانِ اسلام کی سرگرمیوں کی وجہ سے لوگ مایوس ہو گئے تھے لیکن دنیا نے دیکھا کہ مسلمان پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئے۔ تو ان مسائل سے بھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا: کربلا کے بعد بھی لوگ یہ سمجھ رہے تھے کہ امام حسین علیہ السلام ہی جب مارے گئے ہیں تو شاید اسلام ختم ہو گیا لیکن در حقیقت اسلام اسی وقت زندہ ہوا تھا۔ تو کائنات کی تاریخ میں واقعہ کربلا سے بڑا نہ کوئی سانحہ ہو سکتا ہے اور نہ ہی اس سے کوئی بڑا امتحان ہو سکتا ہے۔ جب اس کے بعد اسلام ختم نہیں ہوا تو کبھی بھی کمزور نہیں ہو سکتا بلکہ مزید بڑھے گا، ان شاء

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button