پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شیعہ لاپتہ افراد کا مسئلہ کسی تنظیم کا نہیں، شیعہ قوم کا مسئلہ ہے، علامہ ناظر عباس تقوی

شیعہ نیوز:شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ شیعہ لاپتہ افراد کا مسئلہ کسی تنظیم کا مسئلہ نہیں ہے، یہ شیعہ قوم کا مسئلہ ہے، پوری قوم ان ماؤں بہنوں کے ساتھ ہے۔ کراچی میں نمائش چورنگی پر شیعہ مسنگ پرسنز کے خانوادوں کی جانب سے لگائے گئے بھوک ہڑتال کیمپ پر شیعہ علماء اور تنظیموں کی ہنگامی پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں کو چاہیئے کہ ان خانوادوں سے بات کریں اور ہمارے جوانوں کو سامنے لائیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اصغر شہیدی، علامہ فر حان حیدر، شمس الحسن شمسی، حسن رضا سہیل و دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کا درس مظلومین کی حمایت اور ظالمین سے اعلان بغاوت ہے، ہم پر امن پاکستانی ہیں، ہمیں بتایا جائے کہ اپنے ہی پر امن شہریوں کے ساتھ یہ سلوک کیوں کیا جارہا ہے، ایک پوری قوم کو چند لوگوں کی خاطر اپنا دشمن بنانا کتنا عجیب عمل ہے، بیٹھ کر بات کریں اور مسئلہ کو طولانی نہیں کریں، احتجاجی بھوک ہڑتال میں خانوادہ شیعہ لاپتہ افراد کی حمایت کے لئے کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button