دنیا

افغانستان میں خواتین کی ملازمت کا مسئلہ

شیعہ نیوز:طالبان انتظامیہ نے اپنی وزارت خزانہ مین خواتین ملازمین سے کہا ہے کہ وہ اپنی جگہ اپنے کسی قریبی رشتہ دار کو سونپ دیں۔

طالبان انتظامیہ کی وزارت خزانہ نے اپنے اس فیصلے کی وجہ، کام میں تیزی لانا اور وزارت خزانہ کی سربراہی پر کام کے دباؤ میں کمی لانا بتائی ہے۔ افغانستان میں طالبان کی امر بالمعروف اور نہی از منکر کی وزارت نے تمام وزارت خانوں اور آزاد اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ کام کے لئے رجوع کرنے والی خواتین کو ان کے محرم شخص کی ہمراہی کے بغیر قبول نہ کریں ۔

افغانستان میں اگست دو ہزار اکیس میں اقتدار میں طالبان کے دوبارہ آنے کے بعد اس ملک میں خواتین کے حقوق کی خلاف ورزی کا مسئلہ افغان عوام اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کے لئے تشویش کا باعث بنا رہا ہے اور افغانستان میں خواتین کی جانب سے اپنے حقوق اور خواتین کی تعلیم کے دفاع کے لئے بارہا مظاہرے بھی کئے جاتے رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button