اہم پاکستانی خبریں

مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

شیعہ نیوز:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کے بیٹے مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی۔

لاہور کی احتساب عدالت نے مونس الہٰی کیلئے اشتہار شائع کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت میں نیب نے بتایا کہ ملزم مونس الہٰی گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہو چکا ہے، اشتہاری قرار دیا جائے۔

چیئرمین نیب نے 11 اگست کو مونس الہٰی کا وارنٹ گرفتاری جاری کیا تھا، مونس الہٰی پر ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کی کرپشن کرنے کا الزام ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button