پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ حسنین وجدانی کی غیر قانونی گرفتاری کا عمل کسی صورت قبول نہیں، علامہ راجہ ناصر عباس

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کوئٹہ کے امام جمعہ علامہ حسنین وجدانی کی گرفتاری پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کے عمل کو فرقہ واریت کو بھڑکانے کی سازش قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ کوئٹہ کے امام جمعہ علامہ حسنین وجدانی کو سکیورٹی اداروں کی جانب سے ایک بوگس ایف آئی آر کی آڑ میں اغوا کرنے کی پرور مذمت کرتے ہیں۔ یہ عمل فرقہ واریت کو بھڑکانے کی سازش ہے۔ اپنی ایک ٹویٹ میں سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس غیر قانونی اقدام کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے۔ بلوچستان حکومت ہوش کے ناخن لے اور علامہ حسنین وجدانی کو فوری رہا کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button