پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پارہ چنار کے محب وطن شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے

شیعہ نیوز:پارا چنار پر دہشتگردوں کی لشکر کشی کے خلاف احتجاجی کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین سے خطاب میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ حسن ظفر نقوی ،علامہ مختار امامی صوبائی پولٹیکل سیکرٹری سید علی حسن نقوی ، مولانا منہال حسین بنگش و دیگر نے کہا کہ ایک طرف مشرق وسطیٰ میں موجودہ کشیدہ حالات مظلوم فلسطینی عوام پر غاصب اسرائیلی جارحیت جاری ہے تو عین ایسی وقت ملک خداد پاکستان کے بارڈر کرم ایجنسی پارا چنار پر طالبان دہشتگردوں نے بھارتی اور صہیونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہوتے ہوئے لشکر کشی ملک دشمن عناصر کی سوچی سمجھی سازش ہے، 5 لاکھ سے زیادہ آبادی والا شہر پاراچنارغزہ کی طرح مسلسل طالبان دہشت گردوں کے نشانے پر رہتا ہے ہر سال خانہ جنگی شروع ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارہ چنار کے پرامن اور وطن کے وفادار عوام پر جنگ مسلط کرنے والے شر پسند عناصر اپنے ناپاک عزائم میں ناکام ہونگے، یہ کوئی فرقہ وارانہ مسئلہ نہیں ہے بلکہ مذموم مقاصد پر مبنی ملک دشمن دہشت گردوں کی بہیمانہ سازش ہے۔پارہ چنار ایک حساس اور دفاعی حوالے سے انتہائی اہم علاقہ ہے، جس کا بدامنی کی لپیٹ میں آنا تشویشناک ہے ریاست اور سیکورٹی ادارے اس جنگ کو بروقت روکنے میں اپنا عملی کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ نو روز سے جنگ کی آگ میں سلگتے ہوئے پارہ چنار کے محب وطن شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، ملک کی تمام امن پسند قوتوں کو اس جنگ کے روکنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے، حکومت کو چاہیے کہ وہ فی الفور پاک و افغانستان بارڈر کو مکمل باڑ لگا کر سیل کرے۔احتجاجی مظاہرے میںسید کلیم عباس ،، مولانا منہال حسین بنگش، مولانا اشرف حسین کاشفی، مولابا سید باقر حسین نقوی، عظیم جاوا، ناصر الحسینی سمیت عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button